کراچی فائرنگ کے واقعات میں 5 افراد ہلاک 10زخمی

نارتھ ناظم آبادمیں لڑکی،ڈرگ روڈ پرخاتون اور پختون آبادمیں26سالہ عمران فائرنگ کانشانہ بنے.


Staff Reporter May 08, 2013
نارتھ ناظم آبادمیں لڑکی،ڈرگ روڈ پرخاتون اور پختون آبادمیں26سالہ عمران فائرنگ کانشانہ بنے۔ فوٹو: فائل

کراچی میں فائرنگ کے واقعات کے دوران خاتون اورنوجوان لڑکی سمیت 5 افراد ہلاک اور 10زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد کے علاقےTبلاک میں قلندریہ چوک کے قریب سیکیورٹی گارڈکی فائرنگ کی زد میں آکر 18 سالہ عظمیٰ دختر سرور ہلاک ہوگئی،شارع نور جہاں پولیس کے مطابق ایک سیاسی جماعت کے کارکن جھنڈے لگانے کے لیے ایک گلی میں داخل ہونے پربضد تھے جس پر سیکیورٹی گارڈ اور ان کے درمیان تلخ کلامی کے بعدجھگڑا ہوگیا ، اس دوران گارڈ نے فائرنگ کی جس کی زدمیں آکر عظمیٰ ہلاک ہوگئی۔مقتولہ علاقے کی ہی رہائشی تھی۔ڈرگ روڈپرکینٹ بازارمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 28 سالہ خاتون سمیرازوجہ زعیم یعقوب ہلاک ہوگئی جوشاہ فیصل کالونی کی رہائشی ہے ۔منگھوپیر کے علاقے پختون آبادمیں سیکٹرٹومیں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے26سالہ عمران ہلاک ہوگیا،پولیس کاکہناہے کہ مقتول پیشے کے اعتبار سے ڈرائیور تھااور اسے ذاتی دشمنی کی بنا پر قتل کیاگیا۔

نیوکراچی کے علاقے دومنٹ چورنگی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 40 سالہ عزیز الدین ہلاک جبکہ اس کا دوست بابرلودھی زخمی ہوگیا،ہلاک و زخمی کو فوری طور پرعباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔عزیز الدین اسٹیٹ ایجنٹ تھااور وہ بینک سے ڈھائی لاکھ روپے لے کرنکلا تھا جس کے بعدنامعلوم افراد نے اسے لوٹنے کی کوشش کی جس پر وہ اندرونی گلی میں بھاگالیکن ڈاکوئوں نے وہاں بھی اسے نہیں چھوڑااورفائرنگ کرکے ہلاک کردیاتاہم رقم لوٹنے میں کامیاب نہیں ہوسکے،مقتول اس سے قبل خدمت خلق فائونڈیشن میں بطور ڈرائیور بھی اپنے فرائض انجام دے چکاہے جبکہ مضروب اس کا دوست ہے۔



نیو کراچی سیکٹر 5/Lمصطفیٰ آئی اسپتال کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے موٹر سائیکل پر سوار 25 سالہ شخص ہلاک ہو گیا،پولیس کے مطابق مقتول کے پاس سے ملنے والی موٹرسائیکل نمبر SKR-6219 فیروز آباد تھانے کی چھینی ہوئی ہے،مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی۔شارع فیصل نرسری اسٹاپ کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 40سالہ حسن قریشی، مچھرکالونی میں منشیات کے اڈے پرفائرنگ سے 2 افراد، نارتھ کراچی سیکٹرفائیو ایل میں30سالہ شخص، لانڈھی 6 نمبر پر دوگروپوں کے درمیان مسلح تصادم کے دوران فائرنگ کی زدمیں آکر22سالہ رضوان،ڈیفنس کے علاقے توحیدکمرشل اسٹریٹ 9 پرزمزمہ پارک کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر28سالہ قمرعباسی ،کورنگی کے علاقے ابراہیم حیدری میں نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے 40 سالہ مہر النسا،صفورا گوٹھ سے متصل بلاول شاہ نورانی گوٹھ میں جھگڑے کے دوران پولیس کے سب انسپکٹر عبد الحمید پنور کی فائرنگ سے20سالہ عبدالرؤف، ثمرین دخترعبد الستار اورمنظورزخمی ہو گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں