
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے شہر میرٹھ میں ایس ایچ او نے تھانے کی حدود میں جانوروں کی اسمگلنگ کی روک تھام میں ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔
ایس ایچ او راجیندرا تیاگی نے میڈیا کو بتایا کہ کھڑکودا پولیس اسٹیشن کا چارج سنبھالنے سے قبل ایک اصول وضع کیا تھا کہ فرائض سے غفلت برتنے اور نااہلی کے مرتکب اہلکار کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں پولیس افسران نے نیپالی لڑکی کو 100 بار درندگی کا نشانہ بناڈالا
انہوں نے کہا میں نے یہ تصور متعارف کرایا تھا کہ جرائم کی روک تھام میں ناکامی پر اہلکارکو ذمہ دار ٹھہرایا جائےگا، اگر کسی علاقے میں چوری یا قتل کی ورادات ہوئی تو متعلقہ کانسٹیبل کے خلاف کارروائی کی جائے گی جب کہ متعلقہ کانسٹیبل کو جرائم پر قابو پانے کےلیے دو مواقع دیئے جائیں گے تاہم تیسری بار غفلت پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔
وضع شدہ اصول پر مذکورہ ایس ایچ او نے جانوروں کی اسمگلنگ میں مسلسل ناکامی پر اپنے خلاف بھی مقدمہ درج کرایا۔ واضح رہے کہ ایس ایچ او نےاب تک 6 کانسٹیبلز کے خلاف مقدمات درج کرا رکھے ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔