کابل میں خودکش حملہ 7 افراد ہلاک اور 15 زخمی
خودکش بمبار نے سرکاری عمارت کے گیٹ کے قریب خود کو دھماکے سے اڑایا۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں محکمہ دیہی بحالی اور ترقی کے دفتر کے باہر خودکش حملے میں 7 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سرکاری دفتر کے قریب خودکش حملہ کیا گیا، حملہ آور نے محکمہ بحالی اور ترقی کے ملازمین کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ دفتر سے گھر جارہے تھے جب کہ دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب محکمہ دیہی بحالی اور ترقی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حملہ آور نے سرکاری عمارت کے گیٹ کے قریب خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑیا جب کہ حملہ آور کا نشانہ صرف سرکاری ملازمین تھے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک دھماکے کی ذمہ داری کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی اور نہ ہی یہ سمجھ آرہا ہے کہ ایک ماہ کے اندر دوسری بار اس محکمے کو کیوں نشانہ بنایا گیا۔
ادھر کابل پولیس کے ترجمان نے بھی ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکار بھی شامل ہیں جب کہ دھماکے کے نتیجے میں وزارت خارجہ کے مشیر کی گاڑی بھی تباہ ہوئی تاہم وہ خود اس میں موجود نہ تھے جب کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ خودکش تھا تاہم مزید تحقیقاتی عمل جاری ہے۔
اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹس کے مطابق رواں سال کے نصف عرصے کے دوران افغانستان میں جاری خانہ جنگی میں ریکارڈ اموات ہوئی ہیں اور ان میں 22 فیصد ہلاکتیں خودکش حملوں کے نتیجے میں ہوئی ہیں۔