وزیراعظم کا حلقے کیلیے فنڈز منتقل کرنا درست نہیں چیف جسٹس

بھاشاڈیم کی رقم بھی روک لی گئی جبکہ لوگ بجلی کے لیے رو رہے ہیں،ریمارکس.


Numainda Express May 08, 2013
بھاشاڈیم کی رقم بھی روک لی گئی جبکہ لوگ بجلی کے لیے رو رہے ہیں،ریمارکس. فوٹو : فائل

سپریم کورٹ نے وزیراعظم کے صوابدیدی اختیارکے بارے میں سوالات اٹھائے ہیںاورآبزرویشن دی ہے کہ بادی النظر میںایک حلقے کیلیے اجتماعی ترقی کے منصوبوںکے فنڈز منتقل کرنا درست اقدام نہیں۔

سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف کی جانب سے وزارت عظمیٰ کے آخری دنوں میں47ارب کے ترقیاتی فنڈزکیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا ہے کہ وزیراعظم ملک کا ہوتا ہے کسی مخصوص حلقے کا نہیں کہ سارے فنڈزایک حلقے کو دے دے۔



چیف جسٹس نے کہا کہ ترقیاتی فنڈزکے لیے بھاشا ڈیم کی رقم بھی رو ک لی گئی جبکہ لوگ بجلی کے لیے رو رہے ہیں ۔ چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کی سربراہی میں3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |