عمران خان کے جھنگ کے جلسے میں خالی کرسیاں کئی امیدوار شریک ہی نہیں ہوئے
عمران خان نے تقریر میں گلہ کرتے ہوئے کیا کہ جھنگ والو لگتا ہے آپ کو ٹائم پر آنا پسند نہیں۔
جھنگ میں پی ٹی آئی کے امیدوارعمران خان کے جلسے میں عوام کولانے میں بری طرح ناکام رہے جب کہ عمران بھی عوام کی عدم شرکت کے باعث مایوس ہوگئے۔
عمران خان بذریعہ ہیلی کاپٹر پہنچے تو استقبال کیلیے کوئی امیدوار موجود نہ تھا، وہ چوہدری سرور اور دیگر چند افراد کے ہمراہ خود ہی اسٹیج پر آ گئے، اسٹیج پر بھی صرف راشدہ یعقوب اور غلام بی بی بھروانہ چند عہدیداروں کے ہمراہ موجود تھیں جبکہ باقی صوفے اور کرسیاں خالی تھیں۔
اکثر ٹکٹ ہولڈر تاخیر سے آئے جبکہ این اے116سے امیدوار امیر سلطان اس وقت آئے جب عمران خان تقریر مکمل کرنے والے تھے، بعض امیدوار تو سرے سے جلسہ میں آئے ہی نہیں۔ پنڈال میں خواتین کیلیے لگائی جانے والی کرسیوں کی پہلی لائن بھی نہ بھر سکی جبکہ مردوں کے لئے لگائی گئی کرسیوں کی زیادہ تعداد بھی خالی تھی۔
عمران خان نے تقریر میں گلہ کرتے ہوئے کیا کہ جھنگ والو لگتا ہے آپ کو ٹائم پر آنا پسند نہیں۔ فیصل آباد جلسے میں پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق 40 تا 45 ہزار لوگ شریک ہوئے جبکہ آزاد ذرائع کے مطابق حاضرین کی تعداد 8 سے دس ہزار تک تھی، عمران خان نے 4 بجے خطاب کرنا تھا لیکن وہ 8 بجے جلسہ گاہ پہنچے۔ اسٹیج کے سامنے نشستوں پر بیٹھنے پردو گروپوں میں جھگڑا ہوا جس میں 5 کارکنوں کے سروں پر معمولی چوٹیں آئیں۔