ایشین گیمز قومی ہاکی پلیئرز نے تیاریاں شروع کردیں

تربیتی کیمپ کا آغاز، ممکنہ 27 کھلاڑیوں نے کوچ رولینٹ اولٹمنز کی زیرنگرانی عملی مشقیں کیں


Sports Reporter July 16, 2018
جسمانی استعداد جانچنے کیلیے ’ یویو ‘ فٹنس ٹیسٹ۔ فوٹو: فائل

ایشین گیمز کی تیاریوں کے سلسلے میں قومی ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ کاباقاعدہ آغاز اتوار سے ہوگیا جب کہ قومی کیمپ میں طلب کیے جانے والے ممکنہ 27 کھلاڑیوں نے پہلے دن ہالینڈ سے تعلق رکھنے والے ہیڈ کوچ رولینٹ اولٹمنز کی نگرانی میں عملی تربیت شروع کردی۔

آئندہ ماہ انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں شیڈول ایشین گیمز کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان ہاکی ٹیم کا ایک ماہ طویل تربیتی کیمپ اتوار سے ڈاکٹر محمد علی شاہ، اصلاح الدین ہاکی اسٹیڈیم، لنڈی کوتل پر شروع ہو گیا ، قومی تربییی کیمپ کا باقاعدہ آغاز صبح وارم اپ سیشن سے ہوا ، بعدازاں کیمپ میں کھلاڑیوں کی جسمانی استعداد کے تجزیہ کے لیے ان کے یو یو ٹیسٹ لیے گئے۔

دوسرے سیشن میں شام کو فزیکل ٹریننگ اور پریکٹس کا اہتمام کیا گیا، کیمپ میں ہیڈ کوچ رولینٹ اولٹمنز کی معاونت اولمپئن محمد ثقلین کررہے ہیں، سابق قومی کپتان اولمپئن ریحان بٹ گول کیپنگ کوچ ہیں، آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے ڈینیئل ٹیری کیمپ میں ٹرینر کی ذمہ داری ادا کررہے ہیں جبکہ کھلاڑیوں کی کارکردگی کے تجزیہ کے لیے ندیم خان لودھی ویڈیوانالسٹ کی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔

کیمپ میں جن 27 کھلاڑیوں کو کیمپ میں طلب کیا گیا ہے ان میں عمران بٹ،مظہر عباس اور امجد علی کے علاوہ محمد عرفان سینئر،راشد محمود،محمد علیم بلال،عماد شکیل بٹ،مبشر علی، تصور عباس، محمد رضوان سینئر،محمد توثیق ارشد،علی شان،محمد عمر بھٹہ،ابو بکر محمود،شفقت رسول،محمد اظفر یعقوب، محمد ارسلان قادر، اعجاز احمد،محمد عرفان جونیئر،رانا سہیل ریاض، محمد رضوان جونئیر،محمد دلبر،محمد عتیق،محمد فیصل قادر، محمد عاطف مشتاق، جنید منظور اور اسد عزیز شامل ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں