5 نوجوان فٹبالرز دریا میں ڈوب کر ہلاک

ڈوبنے والے نوجوان دوستانہ فٹبال میچ کے بعد مقامی دریا میں نہانے کی غرض سے گئے تھے۔

ڈوبنے والے نوجوان دوستانہ فٹبال میچ کے بعد مقامی دریا میں نہانے کی غرض سے گئے تھے۔ فوٹو: اے ایف پی

بنگلہ دیش میں 5 نوجوان فٹبالرز دریا میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے تاہم پولیس نے واقعے کے 6 گھنٹے بعد ہفتے کی شام ان کی لاشیں باہر نکال لیں۔

مقامی پولیس چیف بختیارالدین چوہدری کے مطابق اسکول کے 22 طالبعلموں نے دو ٹیمیں بناکر فٹبال میچ کھیلا اور اس کے بعد دریا میں نہانے کا ارادہ کیا، ہلاک ہونے والوں میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں، اتوار کو ان کی نماز جنازہ میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔


بنگلہ دیش میں روایتی طور پر کرکٹ کو پسند کیا جاتا ہے لیکن ہر چار برس بعد منعقد ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کے موقع پر یہاں کے شائقین برازیل اور ارجنٹائن کی ٹیموں کو خاصا سپورٹ کرتے ہیں، ہلاک ہونے والے بچوں نے بھی انہی دونوں ممالک کی مناسبت سے ٹیمیں تشکیل دیکر میچ کھیلا تھا۔

 
Load Next Story