ہنگو مرکزی بازار میں دھماکے سے 2 افراد جاں بحق 13 زخمی

دھماکا خیز مواد سبزی کے ٹھیلے میں نصب تھا، پولیس

دھماکا خیز مواد سبزی کے ٹھیلے میں نصب تھا، پولیس فوٹو: فائل

مرکزی بازار میں پولیس لائن کے قریب دھماکے سے دو افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق دھماکا پولیس لائن کے قریب سبزی کے ایک ٹھیلے پر ہوا۔ دھماکے سے بازار میں موجود ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال لےجایا گیا جہاں مزید ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا.

دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں گھیرے میں لےکر ملزمان کی گرفتاری کےلئے کارروائی شروع کردی، پولیس کے مطابق دھماکے میں 8 کلو گرام تک بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا جسے دہشت گردوں نے اسی ٹھیلے میں چھپا رکھا تھا۔

Recommended Stories

Load Next Story