حیدرآبادسائٹ فیزIIکیلیے متبادل اراضی دی جائیگیرؤف صدیقی

وزیرصنعت سے چیمبرکے اراکین کی ملاقات،مسائل کے حل کی یقین دہانی پرشکریہ اداکیا


August 13, 2012
وزیرصنعت سے چیمبرکے اراکین کی ملاقات،مسائل کے حل کی یقین دہانی پرشکریہ اداکیا۔ فوٹو ایکسپریس

KARACHI: ایوان تجارت وصنعت حیدرآبادکی ذیلی کمیٹی برائے سائٹ کے چیئرمین ندیم احمد صدیقی نے گزشتہ روزصوبائی وزیرصنعت ایم اے رئوف صدیقی کے دورہ حیدرآباد پران سے ملاقات کی،نائب صدرعبدالسلیم آرائیں ،ضیاالدین ،ڈاکٹرفرید قاسم، شاہد عزیز غوری ،سیٹھ سامن مل،عبدالقیوم نصرت، معظم علی اورمحمد عارف ان کے ہمراہ تھے۔

ندیم صدیقی نے صوبائی وزیر صنعت کی توجہ صنعتکاروںکے مسائل کی جانب مبذول کراتے ہوئے بتایاکہ حیدرآبادکے صنعتکاروں نے چیمبر کے توسط سے جولائی 2008میںسائٹ فیزIIکے پلاٹوں کی الاٹمنٹ کیلیے 2کروڑ 55لاکھ 68 ہزارروپے سائٹ انتظامیہ کوجمع کرائے تھے مگرابھی تک سائٹ انتظامیہ نے درخواست دہندگان کو انڈسٹریل پلاٹوں کی الاٹمنٹ جاری نہیں کیںاورنہ ہی سائٹ فیز IIپر ترقیاتی کام شروع کیے گئے جس کی وجہ سے صنعتکاروں میں تحفظات پائے جاتے ہیں۔

انھوںنے کہاکہ سائٹ میںمواصلاتی نظام تباہ ہونے کی وجہ سے صنعتوں میںخام وتیار مال کی ترسیل میں صنعتکاروں کومشکلات کا سامناکرنے کے ساتھ ساتھ بھاری نقصان بھی برداشت کرناپڑرہاہے،سائٹ انتظامیہ کی طرف سے صنعتی یونٹس کے کرایہ اور واٹرسپلائی چارجز میں اضافے پر صنعتکاروں کیساتھ زیادتی ہے،صوبائی وزیر صنعت رئوف صدیقی نے وفدکے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صنعتکاروں کوحیدرآباد سائٹ فیز IIکے قیا م کیلیے متبادل اراضی فراہم کی جائیگی۔

انھوںنے ایم ڈی سائٹ عبدالرشید سولنگی کو ہدایت کی کہ وہ ڈپٹی کمشنر حیدرآبادسے ملکرسائٹ فیزIIکی اراضی کیلیے ضابطے کی کاروائی فوری طور پرمکمل کریں،صوبائی وزیر نے وعدہ کیا کہ وہ کرایہ اورواٹر سپلائی چارجز میںاضافے پرنظرثانی کریںگے اورصنعتکاروں کو ریلیف دیاجائے گا، انھوں نے بتایاکہ حیدرآباد سائٹ کے انفرااسٹرکچرکی بہتری کیلیے فنڈزآئندہ ماہ جاری کردیے جائیں گے، صوبائی وزیر نے سائٹ کے ترقیاتی کاموں کی دیکھ بھا ل کیلیے حیدرآباد چیمبر کے اراکین پرمشتمل ورکس کمیٹی بھی قائم کرنے کی منظوری د ی تاکہ ترقیاتی کام بروقت صنعتکاروںکے مشوروں سے مکمل کیے جاسکیں۔اس موقع پر چیمبرکی ذیلی کمیٹی کے اراکین نے مسائل کے حل کی یقین دہانی پرصوبائی وزیرکاشکریہ اداکیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں