منی لانڈرنگ کے معاملے پر اسحاق ڈارمسجد نبوی میں حلفیہ بیان دیں رحمان ملک

24 گھنٹوں میں مزید ثبوتوں کے ساتھ پریس کانفرنس کروں گا، سابق وفاقی وزیر داخلہ


ویب ڈیسک May 08, 2013
وقت کا تقاضا ہے کہ سیاسی قیادت مل کر چلے، رحمان ملک۔ فوٹو: فائل

KARACHI: سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ کے معاملے میں اگر وہ جھوٹے ہیں تو اسحق ڈار مسجد نبوی میں بیٹھ کر ان الزامات کی تردید کردیں وہ مان لیں گے۔

لاہور میں شوکت خانم اسپتال کے باہر عمران خان کی عیادت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ کے حوالے سے ان کی جانب سے پیش کئے گئے تمام ثبوت اصلی ہیں اور وہ اگلے 24 گھنٹوں میں مزید ثبوتوں کے ساتھ پریس کانفرنس کریں گے، اگر وہ جھوٹے ہیں تو اسحاق ڈار مسجد نبوی میں بیٹھ کر کہہ دیں کہ یہ الزامات غلط ہیں، مدینہ کا ٹکٹ وہ دینے کےلئے تیار ہیں۔

رحمان ملک نے کہا کہ عمران خان بات چیت کر رہے ہیں، اللہ کا شکر ہے ان کی جان بچ گئی۔ عمران خان اس حادثے کے بعد بھی گھبرائے نہیں ان میں جذبہ ہے، ان کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر پیپلز پارٹی قیادت کو بھی افسوس ہوا ہے، اسی لئے وہ ان کی عیادت کے لئے آئے ہیں، ان سے ملاقات کے دوران انہوں نے کوئی سیاسی بات نہیں کی،عمران خان کو کہا ہے کہ جس قسم کی مدد کی ضرورت ہے ہم تیار ہیں کیونکہ یہ وقت کا تقاضا ہے کہ سیاسی قیادت مل کر چلے اور سیاست میں شائستگی آئے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا اپنا ووٹ بینک ہے یہی وجہ ہے کہ اب بھی سینیٹ میں ہماری اکثریت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں