صدرآصف زرداری نے پنجاب کے ساتھ ہر معاملے میں ظلم کیا شہبازشریف

صدرزرداری نےملکی دولت کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا اگرانہیں 500 سال بھی مل جائیں تو بجلی کا بحران ختم نہیں کرسکتے،شہبازشریف


ویب ڈیسک May 08, 2013
پنجاب کی 700 میگا واٹ بجلی صوبے سے باہر جا رہی ہے اور یہاں کے عوام کئی کئی گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ جھیلنے پر مجبور ہیں، شہبازشریف فوٹو: فائل

KARACHI:

سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ آصف زرداری نے ملک کی دولت کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا اگر انہیں اور ان کے حواریوں کو 500 سال بھی مل جائیں تو وہ ملک سے بجلی کے بحران کا خاتمہ نہیں کر سکتے۔


کمالیہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ صدر آصف زرداری نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا اور پنجاب کے عوام کے ساتھ ہر معاملے میں ظلم کیا، پنجاب کی 700 میگا واٹ بجلی صوبے سے باہر جا رہی ہے اور یہاں کے عوام کئی کئی گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ جھیلنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں 1100 میگا واٹ کے بجلی کے منصوبے ٹھپ پڑے ہیں ، اگرآصف زرداری اور ان کے حواریوں کو 500 سال بھی مل جائیں تو ملک سے بجلی کا بحران ختم نہیں کر سکتے، پیپلز پارٹی کے حالیہ دور حکومت میں رینٹل پاور منصوبوں میں اربوں روپے کی کرپشن سپریم کورٹ میں ثابت ہو چکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں