پابندیوں کے معاملے پر امریکا تنہا رہ گیاایران

درآمدوبرآمدکنندگان کی کرنسی ضروریات پوری کی جائیں گی،صدرحسن روحانی


خبر ایجنسی July 16, 2018
درآمدوبرآمدکنندگان کی کرنسی ضروریات پوری کی جائیں گی،صدرحسن روحانی۔ فوٹو:فائل

ایرانی صدر حس روحانی نے امریکی پابندیوں کی وجہ سے ڈالر کی قلت کے پیش نظردرآمدوبرآمدکنندگان کی کرنسی ضروریات پوری کرنے کے عزم کا اظہا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پابندیوں کے معاملے پر امریکا تنہا رہ گیا، امریکی سازشوں کے خلاف مزاحمت جاری رہے گی۔

ٹیلی ویژن پر چلائے گئے ریمارکس میں انھوں نے کہاکہ ایران نے جو راستہ چنا ہے وہ مزاحمت کا ہے، ہم جب بھی سازشیں ناکام بناتے ہیں تو عوام اور حکومت ایک دوسرے کے ساتھ ہوتے ہیں۔

حسن روحانی نے کہاکہ امریکا پابندی کے معاملے پر اور زیادہ تنہا ہو گیا ہے، امریکا کی غیرقانونی منطق کس بھی انٹرنیشنل آرگنائزیشن نے نہیں مانی۔

یاد رہے کہ صدر ٹرمپ نے اتحادیوں کے اعتراضات کے باوجود مئی میں امریکا کو تہران اور عالمی طاقتوں کے درمیان 2015 میں ہونے والے معاہدے سے الگ کر لیاتھا اور ایران پر پھر سے پابندیاں لگانے کااعلان کیاتھا، یہ پابندیاں معاہدے کے تحت تہران کے جوہری پروگرام پر کنٹرول کے بدلے دی گئی تھیں، مذکورہ پابندیوں کے اعلان کے بعد سے کئی ملٹی نیشنل فرمز نے ایران کے ساتھ کاروبار بند کردیا ہے۔

خیال رہے کہ ٹرمپ کے اعلان کے بعد سے ایران کو بڑھتے ہوئے اقتصادی مسائل کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ایرانی کرنسی پر دبائو میں اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ 9 ماہ کے اندر ایرانی ریال کی قدر میں ڈالر کے مقابلے میں 50 فیصد کمی آئی ہے، بہت سے درآمداور برآمدکنندگان بیرون ملک تجارت کے لیے ناکافی کرنسی کی شکایت کر رہے ہیں تاہم صدر حسن روحانی نے کہاکہ ایران ایکسپورٹرز اور امپورٹرز کے لیے ضروری کرنسی کی دستیابی یقینی بنائے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں