قلعہ عبداللہ میں اے این پی رہنما داؤد خان اچکزئی قاتلانہ حملے میں زخمی

سیکورٹی گارڈ کی جوابی فائرنگ کے بعد مسلح دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے


ویب ڈیسک July 16, 2018
نامعلوم مسلح افراد نے اے این پی کے امیدوار انجینیئر زمرک اچکزئی کے مہمان خانے پر فائرنگ کی فوٹو:فائل

قلعہ عبداللہ کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے سابق سینیٹر اور اے این پی کے رہنما داؤد خان اچکزئی زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے پیر علیزئی میں اے این پی کے امیدوار انجینیئر زمرک اچکزئی کے مہمان خانے پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں اے این پی کے مرکزی نائب صدر داؤد اچکزئی زخمی ہوگئے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: اے این پی کے امیدوار ہارون بلور سمیت 20 افراد شہید

سیکورٹی گارڈ کی جوابی فائرنگ کے بعد مسلح دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

داؤد خان اچکزئی کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے کوئٹہ منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ انجینیئر زمرک اچکزئی پی بی 21 سے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں