امریکی صدر نے روس چین اور یورپی یونین کو دشمن قرار دے دیا

یورپی یونین نے تجارت میں ہمارے ساتھ جو سلوک کیا اس حساب سے وہ ہماری دشمن ہے، ڈونلڈ ٹرمپ


ویب ڈیسک July 16, 2018
یورپی یونین نے تجارت میں ہمارے ساتھ جو سلوک کیا اس حساب سے وہ ہماری دشمن ہے، ڈونلڈ ٹرمپ فوٹو:فائل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس، چین اور یورپی یونین کو دشمن قرار دے دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ آج فن لینڈ کے دارالحکومت ہلسنکی میں اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات سے قبل امریکی ٹی وی سی بی ایس کو دیے گئے انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے روس، چین اور یورپی یونین کو امریکا کا دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں سمجھتا ہوں ہمارے بہت سارے دشمن ہیں، یورپی یونین نے تجارت میں ہمارے ساتھ جو سلوک کیا ہے اس حساب سے وہ ہماری دشمن ہے، شاید آپ یورپی یونین کو اپنا دشمن نہ سمجھیں لیکن حقیقت میں وہ دشمن ہے جس سے نمٹنا بہت مشکل ہے۔



امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میں یورپی ممالک کے رہنماؤں کا احترام کرتا ہوں، لیکن تجارتی لحاظ سے انہوں نے ہم سے بہت فائدہ اٹھایا ہے، روس بھی کئی پہلوؤں سے ہمارا دشمن ہے، رہا چین تو وہ ہمارا اقتصادی حریف ہونے کی بنا پر دشمن ہے، اگرچہ یہ ممالک دشمن ہیں مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ سب برے بھی ہیں بلکہ اس سے مراد ہے کہ وہ ہمارا حریف ہے۔

ادھر یورپین کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور یورپی یونین ایک دوسرے کے بہترین دوست ہیں، انہیں دشمن قرار دینے والے لوگ دراصل جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج فن لینڈ کے دارالحکومت ہلسنکی میں ملاقات کریں گے۔ صدارتی محل میں ہونے والی ملاقات کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ اور ولادی میر پیوٹن مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں