نوازشریف کو سابق وزیراعظم کےاستحقاق کےمطابق سہولتیں دی جائیں شہباز شریف

نواز شرہف کو طبی معائنے اور ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، شہباز شریف کا نگراں وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کو خط


ویب ڈیسک July 16, 2018
نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر اڈیالہ جیل میں قید ہیں، فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے نگراں وزیر اعظم اور نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ نواز شریف کو سابق وزیراعظم کےاستحقاق کےمطابق سہولتیں دی جائیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے نگراں وزیر اعظم اور نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کے نام خط لکھا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف 3 مرتبہ ملک کے وزیر اعظم رہ چکے ہیں۔ نواز شریف کو سابق وزیراعظم کے استحقاق کے مطابق سہولیات فراہم کی جائیں، اور انہیں طبی معائنے اور ادویات کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے، نواز شریف کو دل کا عارضہ ہے، اس لئے ان کے ذاتی معالج کو تواتر کے ساتھ طبی معائنےکی اجازت دی جائے۔

اس سے قبل نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے اپنی ایک ٹوئٹ میں اڈیالہ جیل میں والد کے لئے مختص بیرک اور اس موجود غسل خانے کی صفائی ستھرائی پر اعتراض کیا تھا۔

واضح رہے کہ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر اڈیالہ جیل میں قید ہیں، تینوں قدیوں کو جیل مینویل کے مطابق بی کلاس کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں