پشاور پولیس اور شدت پسندوں میں مقابلہ 2 اہلکار شہید ایک شدت پسند گرفتار
پولیس کی جوابی کارروائی پر گھر میں موجودشدت پسند نے خود کو دھماکے سے اڑا لیاجس سے ایک خاتون جاں بحق اورکئی زخمی ہوگئیں
رشید گڑھی کے علاقے میں پولیس اور شدت پسندوں کے درمیان مقابلے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے، پولیس نے ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا جبکہ دوسرے نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس سے قریبی گھر میں موجود ایک خاتون جاں بحق اوربچوں سمیت کئی دوسری خواتین زخمی ہوگئیں۔
بھانہ ماڑی سے گرفتار شدت پسند کی نشاندہی پر پولیس نے رشید گڑھی کےعلاقے میں چھاپہ مارا جہاں شدت پسندوں نے پولیس پر دستی بم سے حملہ اور فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے۔ پولیس نے مزید نفری اور بکتر بند گاڑیاں طلب کرکے شدت پسندوں کے خلاف جوابی کارروائی کرکے ایک شدت پسند کو گرفتار کرلیا جبکہ گھر میں موجود دوسرے شدت پسند نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس سے قریبی گھر میں موجود ایک خاتون جاں بحق اور کئی خواتین اور بچے زخمی ہوگئے۔
پولیس نے زخمی خواتین اور بچوں کو تباہ شدہ گھر سے بحفاظت نکال لیا اور علاقے سے ایک مشکوک شخص کو بھی تفتیش کی غرض سے حراست میں لے لیا، پولیس کے مطابق شدت پسند انتخابی عمل کو سبوتاثر کرنے کی غرض سے علاقے میں داخل ہوئے تھے۔