
فلم کے ایک سین میں کرینہ کپور کو بغیرکسی سہارے کے موٹی رسی پر چلنا تھا، فلم کے پروڈکشن ڈپارٹمنٹ نے کرینہ سے پوچھا کہ یہ سین ان کی جگہ کسی دوسرے سے کرالیا جائے مگر کرینہ نے انکار کرتے ہوئے سین کی عکسبندی خود ہی کرنے کو ترجیح دی۔ شوٹنگ کے دوران کرینہ کپور رسی پر اپنا توازن برقرار رکھتے ہوئے چلنے کی کوشش کر رہی تھیں کہ اسی دوران ان کا پاؤں رسی سے چھل کر زخمی ہو گیا، زخم کی شدید تکلیف کے باوجود کرینہ نے کام کو متاثر نہیں ہونے دیا اور شوٹنگ مکمل کی۔
فلم گوری تیرے پیار میں کرینہ کپور کے ساتھ عمران خان بطور ہیرو کام کر رہے ہیں اور فلم کے ڈائریکٹر پنیت ملہوترا ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔