عید الفطر اندرون ملک جانیوالوں کیلئے 2 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان

ٹکٹوں کی بلیک کاسلسلہ سال بھرجاری رہتا ہے,عیدالفط کےموقع پرٹکٹوںکی بلیک میںفروخت پر قابو پالیا ہے،ترجمان محکمہ ریلوے.


Staff Reporter August 13, 2012
عید اپنے پیاروں کے ساتھ منانے کیلیے اندرون ملک جانیوالے شہری اسپیشل ٹرین کا ٹکٹ لینے کے لیے قطار میں کھڑے ہیں۔ فوٹو ایکسپریس

محکمہ ریلوے نے عیدالفطرکے موقع پرکراچی سے اندرون ملک جانیوالوں کیلیے2اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے جبکہ تیسری اسپیشل ٹرین پشاور تا لاہور چلائی جائے گی،تفصیلات کے مطابق محکمہ ریلوے نے عید الفطرکے موقع پر اندرون ملک جانیوالوں کے لیے 2 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔

پہلی عید اسپیشل ٹرین 16اگست کو صبح11بجے کینٹ اسٹیشن سے روانہ کی جائے گی جو براستہ خانیوال ، ساہیوال اور لاہور سے ہوتی ہوئی پشاور پہنچے گی جبکہ دوسری عید اسپیشل ٹرین17اگست کو صبح11بجے کینٹ اسٹیشن سے روانہ کی جائے گا جو فیصل آباد سے ہوتی ہوئی راولپنڈی پہنچے گی ،یہ بات محکمہ ریلوے کراچی ڈویژن کے ترجمان ڈویژنل کمرشل آفیسر شعیب عادل نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئی بتائی انھوں نے بتایا کہ تیسری عید اسپیشل 18اگست کو پشاور تا لاہور کے لیے چلانے کا اعلان کیا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ عید اسپیشل12بوگیوں پر مشتمل ہو گی ، اگر تھری ٹائر یعنی3 برتوں والی بوگی ہوئی تو فی بوگی60اور اگر2 برتوں والی بوگی ہوئی تو اس میں70مسافر سفر کرسکیں گے اسطرح ایک عید اسپیشل ٹرین میں720 یا 840 مسافر سفر کر سکیں گے مجموعی طور پر دونوں عید اسپیشل ٹرینوں میں زیادہ سے زیادہ1680 مسافر سفر کرسکیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |