کارکنوں کی شہادت کے باوجود دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے رہیں گے الطاف حسین

65 سال ملک میں چند خاندانوں کی حکمرانی رہی اور انتخابات کے لئے بھی انہیں خاندانوں کے افراد کو ٹکٹ دئے گئے، الطاف حسین


ویب ڈیسک May 08, 2013
آج روشن خیال جماعتوں کو نشانہ بنایا اور انہیں دھمکیاں دی جارہی ہیں، الطاف حسین فوٹو: فائل

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ کارکنوں کی شہادت کے باوجود دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے رہیں گے، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان دہشت گردوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دے۔

لندن سے میر پور خاص میں کارکنوں سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ آج روشن خیال جماعتوں کو نشانہ بنایا اور دھمکیاں دی جارہی ہیں، امن وامان کی صورتحال خراب تر ہوتی جارہی ہے اور دہشت گرد ایم کیو ایم کے 100 سے زائد کارکنان کو شہید کرچکے ہیں لیکن ہم دہشت گردوں کے خلاف ڈٹے رہے اور نہ تو ان کے سامنے کبھی سرجھکایا اورنہ کبھی جھکائیں گے۔

الطاف حسین نے کہا کہ انہوں نے23 سال کی عمر میں ''اے پی ایم ایس او'' کی بنیاد رکھی اور 22 سالہ جلا وطنی میں بھی عوام کے لئے جدوجہد جاری رکھی جسے وہ آئندہ بھی بھرپور جوش کے ساتھ جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 65 سال ملک میں چند خاندانوں کی حکمرانی رہی اور انتخابات کے لئے بھی انہیں خاندانوں کے افراد کو ٹکٹ دیئے گئے لیکن میں اپنے خاندان والوں کو ٹکٹ نہیں دیتا بلکہ کارکنوں کو دیتا ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں