این ای ڈی یونیورسٹی رجحان ٹیسٹ کا شیڈول تبدیل

یونیورسٹی کی داخلہ کمیٹی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد طفیل کے مطابق 1952 نشستوں کیلیے داخلوں کا آغاز 27 اگست سے ہوجائے گا.


Staff Reporter August 13, 2012
داخلہ فارم27 اگست سے 3اکتوبر تک حاصل وجمع کرائے جاسکتے ہیں،ڈائریکٹر داخلہ کمیٹی ۔ فوٹو فائل

این ای ڈی یونیورسٹی کی انتظامیہ نے نئے تعلیمی سال2013کیلیے بی ای (بیچلرآف انجینیئرنگ) کے داخلوں کے سلسلے میں داخلہ فارم کی قیمت میں100روپے اضافہ کردیا ہے اور داخلہ فارم کی قیمت1800روپے مقررکی گئی ہے۔

مزید براں صوبے کے سرکاری میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس کے داخلہ ٹیسٹ7 اکتوبرکو لیے جانے کے سبب این ای ڈی یونیورسٹی نے تعلیمی سال کیلیے رجحان ٹیسٹ کا شیڈول تبدیل کردیا ہے اب یہ رجحان ٹیسٹ ایک دن قبل ہفتہ 6 اکتوبر کو یونیورسٹی کے مرکزی کیمپس میں منعقد ہوگا جس میں انٹر پری میڈیکل کی بنیاد پر یونیورسٹی کے شعبہ بائیومیڈیکل انجینئرنگ، بائیو انجینئرنگ اور فوڈ انجینئرنگ میں داخلوں کیلیے رجحان ٹیسٹ لیا جائیگا۔

یونیورسٹی کی داخلہ کمیٹی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد طفیل کے مطابق 1952 نشستوں کیلیے داخلوں کا آغاز 27 اگست سے ہوجائے گا اور داخلہ فارم3 اکتوبر تک حاصل اور جمع کرائے جاسکیں گے، انھوں نے بتایاکہ اس سال رجحان ٹیسٹ کے پاسنگ مارکس50 کردیے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |