اظہرعلی کا پہلی مرتبہ کاؤنٹی کرکٹ کیلیے سمرسیٹ سے معاہدہ

اظہر علی کو آسٹریلوی اوپنر میٹ رنشا کی انجری کے بعد ان کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے


Sports Reporter July 16, 2018
اظہر علی کو آسٹریلوی اوپنر میٹ رنشا کی انجری کے بعد ان کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ فوٹو : فائل

قومی ٹیسٹ ٹیم کے اوپنر اظہر علی پہلی مرتبہ کاؤنٹی کرکٹ کھیلیں گے جس کے لیےانہوں نے سمر سیٹ کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے۔

قومی ٹیسٹ ٹیم کے اوپنر اظہر علی نے کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کے لیے سمر سیٹ سے معاہدہ کرلیا ہے۔ اظہر علی کو آسٹریلوی اوپنر میٹ رنشا کی انجری کے بعد ان کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، وہ آج انگلینڈ روانہ ہوں گے اور کاؤنٹی کے بقیہ 7 میچز میں سمر سیٹ کی نمائندگی کریں گے۔

واضح رہے کہ سمر سیٹ کاؤنٹی نے پاکستان کے دورہ آئر لینڈ اور انگلینڈ کے بعد سے اظہر علی پر نگاہیں مرکوز کر رکھی تھیں، پاکستانی اوپنر کو کاؤنٹی کرکٹ کھیل کر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف اکتوبر اور نومبر میں شیڈول ہوم سیریز کیلیے بھرپور تیاریوں کا موقع ملے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |