شہباز شریف پنجاب پاور کرپشن اسکینڈل میں نیب کے سامنے پیش نہ ہوئے

نیب نے شہباز شریف کو مبینہ کرپشن سے متعلق سوالنامہ کے جوابات جمع کرانے کا حکم دیا تھا


ویب ڈیسک July 16, 2018
نیب نے شہباز شریف کو مبینہ کرپشن سے متعلق سوالنامہ کے جوابات جمع کرانے کا حکم دیا تھا فوٹو:فائل

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی کیس میں نیب لاہور کے سامنے پیش نہ ہوئے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی کیس میں شہباز شریف کو طلب کیا تھا اور مبینہ کرپشن سے متعلق سوالنامہ کے جوابات جمع کرانے کا حکم دیا تھا، تاہم وہ پیش نہ ہوئے اور سوالات کے جواب بھی نہیں دیے۔

نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے شہباز شریف کو پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی میں بھرتیوں میں بے قاعدگیوں پر دوسری بار پیش ہونے کا حکم دیا تھا کیونکہ وہ گزشتہ طلبی پر بھی نہیں آئے تھے۔ صاف پانی سمیت پنجاب کمپنیز میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات میں شہبازشریف مجموعی طور پر 2 مرتبہ نیب میں پیش ہو چکے ہیں اور پاور کمپنی کرپشن کیس میں اپنا بیان ریکارڈ کرا چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |