افغان صدر کا آرمی چیف کو ٹیلی فون دہشتگردی کے واقعات پر اظہار افسوس

صدر اشرف غنی کی افغان بارڈر پر سیکیورٹی مزید بہتر بنانے کی بھی یقین دہانی، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک July 16, 2018
افغان صدر کی انتخابات کے دوران سیکیورٹی فورسز سے تعاون کی یقین دہانی - فوٹو: فائل

افغان صدر اشرف غنی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے رابطہ کرکے حالیہ دہشت گردی کے واقعات پر افسوس کا اظہار کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آ ئی ایس پی آر) کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ٹیلی فون کیا اور پاکستان میں ہونے والے حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔



ترجمان پاک فوج کے مطابق افغان صدر نے پاک افغان بارڈر پر سیکیورٹی مزید بہتربنانے کی بھی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ پاکستان میں انتخابات کے دوران سیکیورٹی فورسز سے تعاون کریں گے۔ پاک فوج کے سربراہ نے افغان صدر کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں