بدین میں پانی اور بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا مزدور بے روزگار
بجلی بندش کا دورانیہ 20 گھنٹے تک جا پہنچا، شہری راتیں جاگ کر گزارنے لگے، کاروبار ٹھپ، عوام کو مشکلات
بدین شہر میں بجلی اور پینے کے پانی کا بدترین بحران، بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 20 گھنٹے تک پہنچ گیا۔
گزشتہ رات مسلسل 8 گھنٹے تک بجلی بند رہنے کے باعث شہری شدید ترین گرمی میں سو نہ سکے۔ بجلی کی طویل علانیہ اور غیر علانیہ لوڈشیڈنگ اور بار بار کے تعطل کے باعث کاروبار زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے، بجلی سے چلنے والے کاروبار کے علاوہ کارخانوں، آٹا چکیوں، آرا مشینوں پر کام کرنیوالے مزدوروں اور محنت کشوں کو بے روزگاری کا سامنا ہے۔
دوسری جانب بجلی کی لوڈشیڈنگ، میونسپل کمیٹی کے افسران اور ڈپٹی کمشنر بدین کی عدم توجہ اور غفلت کے باعث شہر میں پانی کی شدید قلت ہے، گزشتہ کئی روز سے غریب آباد کینٹ، باغ محلہ، اتفاق کالونی، سیرانی روڈ سمیت دیگر علاقوں میں واٹر سپلائی کی جانب سے فراہم کیے جانیوالے پانی کی فراہمی گزشتہ کئی روز سے بند ہے۔