پولنگ کی عملی تربیت نہ دینے پر عملے کا احتجاج
سب کچھ زبانی بتایا جا رہا ہے،سامان اورکتاب بھی فراہم نہیں کی گئی،انتخابی عملہ
11مئی کو ملک بھر میں ہونیوالے عام انتخابات کی تیاریاں اختتامی مراحل میں ہیں، پولنگ اسٹیشنوں پر عملے کی تعیناتی بھی ہوچکی ہے۔
جبکہ پریزائیڈنگ افسر اور دیگر عملے کی ٹریننگ کا اہتمام گورنمنٹ سندھی مین پرائمری اسکول ٹنڈو آدم میں این جی او کی جانب سے کیا گیا، اس موقعے پر ٹریننگ پر آنیوالے پریزائیڈنگ افسران اور دیگر عملے نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں زبانی طورپر تو سب کچھ بتایا جا رہا ہے مگر عملی طور پر کچھہ نہیں کروایا جا رہا۔
تمام ٹریننگ ہمارے نزدیک تصوراتی ہی ہے، چیف الیکشن کمشنر پاکستان، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے ہر پولنگ اسٹیشن اور ہر پریزائیڈنگ اسسٹنٹ، پریزائیڈنگ افسران اور دیگر عملے کیلیے جو سامان اور کتاب دی گئی ہے وہ بھی ہمیں مہیا نہیں کی جا رہی۔ بیلٹ بکس بند کرنے اور کھولنے، سیل کرنے کی زبانی نہیں عملی ٹریننگ ضروری ہے۔