قوم پرست تنظیم کے آفس کے قریب فائرنگ ایک شخص زخمی
کارکنوں کا احتجاج،کاروباری مراکز بند، حملہ مخالفین نے کرایا،رضا خاصخیلی
آبادگار شوگر مل چوک پر قوم پرست تنظیم کے الیکشن آفس کے قریب مسلح شخص کی فائرنگ، ایک شخص زخمی۔
تفصیلات کے مطابق آبادگا شوگر مل چوک پر دس جماعتی اتحاد کے امیدوار ڈاکٹر احمد نو ناری کے جلسے کی تیاری کی جارہی تھی کہ موٹر سائکل پر سوار مسلح شخص نے الیکشن آفس کے قریب کھڑے ہوئے 35 سالہ شخص کریم ڈنو مگسی پر فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے زخمی کو سول اسپتال حیدرآبادروانہ کر دیا گیا ہے۔
جبکہ مذکورہ واقعے کے خلاف ایس ٹی پی کے مشتعل کارکنوں نے احتجاجی ریلی نکالی ، سٹی تھانے کا گھیرائو کیا اور شہر کے تمام کاروباری مراکز بند کرا دیے، اس موقع پر ایس ٹی پی کے ضلعی صدر رضا محمد خاصخیلی کا کہنا تھا کہ زخمی ان کا کارکن ہے اور یہ حملہ ان کے سیاسی مخالفین نے کرایا ہے، وہ ایس ٹی پی کی مقبولیت سے گھبرا گئے ہیں۔
دوسری جانب ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان تنویر عالم اوڈھو کا کہنا تھا کہ مذکورہ واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے اور ملزم منور شاہ اور زخمی کریم ڈنو مگسی کے مابین ایک گھریلو مسئلے پر 3 سال سے دشمنی چلی آرہی ہے ، واقعے کے بعد ملزم فرار ہو گیاجبکہ زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔