ن لیگ کے انتخابی امیدوار شیخ آفتاب اور انکے بیٹے پر قاتلانہ حملہ
فائرنگ کے وقت چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری چند کلومیٹر کے فاصلے پر اٹک میں موجود تھے
مسلم لیگ (ن) کے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں شیخ آفتاب احمد اور ان کے بیٹے شیخ سلیمان پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حلقہ این اے 55 اٹک ون سے (ن) لیگ کے قومی اسمبلی کے امیدوار شیخ آفتاب احمد اور ان کے بیٹے شیخ سلمان کی گاڑیوں پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی تاہم واقعے میں دونوں محفوظ رہے۔ فائرنگ کا یہ واقعہ تھانہ صدر اٹک کی حدود میں پیش آیا جس میں دونوں کی گاڑیوں میں سوراخ ہوگئے۔
شیخ آفتاب احمد کے بیٹے شیخ سلمان سرور بھی مسلم لیگ(ن) کے ٹکٹ پر اٹک سے صوبائی نشست کے لیے امیدوار ہیں۔ شیخ آفتاب احمد اور ان کے بیٹے پر فائرنگ کے وقت چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری چند کلومیٹر کے فاصلے پر اٹک میں موجود تھے۔