کراچی اسٹاک مارکیٹ انڈیکس 19472 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا
انتخابات میں کسی ایک پارٹی کی واضح اکثریت کی توقعات پرکھادو دیگر شعبوں میں خریداری، 210 پوائنٹس کااضافہ
عام انتخابات کے بروقت انعقاد سے متعلق سرمایہ کاروں میں اعتماد اورانہیں انتخابات میں کوئی ایک سیاسی جماعت کی واضح اکثریت کی توقعات کے علاوہ انسٹی ٹیوشنز وغیرملکیوں کی بڑھتی ہوئی خریداری دلچسپی، آئل، انرجی، فرٹیلائزر سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے باعث کراچی اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کوبھی نمایاں تیزی کا تسلسل قائم رہا تاہم چھوٹے ودرمیانے درجے اورریٹیل انویسٹرز مارکیٹ سے بدستور غائب رہے.
تیزی کے باعث انڈیکس19472 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا، 53 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں مزید31 ارب89 کروڑ20 لاکھ26 ہزار217 روپے کا اضافہ ہوگیا، ٹریڈنگ کے دوران غیرملکیوں کی جانب سے 1کروڑ39 لاکھ23 ہزار 700 ڈالر، میوچل فنڈزکی جانب سے15 لاکھ34 ہزار851 ڈالر اور این بی ایف سیز کی جانب سے 7 لاکھ17 ہزار606 ڈالر مالیت کی تازہ سرمایہ کاری کی گئی جس سے ایک موقع پرانڈیکس 253.20 پوائنٹس بلند ہوا اورپہلی بار19500 کی حد عبور کر گیا تھا۔
تاہم مقامی کمپنیوں، بینکوں ومالیاتی اداروں، انفرادی سرمایہ کاروں اور دیگر آرگنائزیشنز کی جانب سے مجموعی طور پر 1 کروڑ 61 لاکھ 76 ہزار 158 ڈالر مالیت کے سرمائے کے انخلا سے تیزی کی شرح میں کمی آئی نتیجتاً کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس209.81 پوائنٹس کے اضافے سے19472.55 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس209.86 پوائنٹس کے اضافے سے15034.77 اور کے ایم آئی30 انڈیکس 367.49 پوائنٹس کے اضافے سے33807.12 ہوگیا۔
کاروباری حجم منگل کی نسبت 45.48 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر25 کروڑ21 لاکھ24 ہزار470 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار395 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں209 کے بھاؤ میں اضافہ، 158 کے داموں میں کمی اور28 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔