7 سالہ بچی نے اغوا کرنے والے ملزم کو شناخت کرلیا

انکل شمیم نے مجھے اغواکیااورخالی پلاٹ پر لے گیاتھا،متاثرہ بچی کا بیان قلمبند


Staff Reporter July 17, 2018
بھٹک گیاتھالیکن زیادتی نہیں کی، ملزم، سزائے موت دی جائے، بچی کی والدہ ۔ فوٹو : ایکسپریس

جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں 7 سالہ بچی کے اغوا کیس میں متاثرہ بچی نے ملزم شمیم کو شناخت کر لیا، ملزم نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔

عدالت نے ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا پیر کو تھانہ مومن آباد پولیس نے7 سالہ بچی کو اغوا کرنے والے عادی ملزم شمیم کو جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کے روبرو پیش کیا اس موقع پر متاثرہ بچی کا بیان قلمبند کیا گیا ۔

بچی نے ملزم کو شناخت کرتے ہوئے کہا کہ اس انکل نے مجھے اغوا کیا اور خالی پلاٹ میں لے کر گیا ملزم شمیم احمد نے صحافیوں کے روبرو اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ میں بھٹک گیا تھا لیکن زیادتی نہیں کی، ملزم نے کہا کہ میں بچی کو غلط نیت سے لے کر گیا تھا، بچی کی والدہ نے ملزم کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا میری بچی تکلیف سے گزری اور سب ثابت بھی ہو رہا ہے، عدالت نے ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں