کراچی میں حلقہ این اے 246 اکثریتی آبادی بلوچ اور کچھی میمن پر مشتمل
بلاول بھٹو، سلیم ضیا، محفوظ یارخان، عبدالشکور، اعجاز بلوچ ،نور الحق نبردآزما ہیں
این اے 246 پر سب سے اہم امیدوار پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہیں، مسلم لیگ (ن) نے ان کے مقابلے کے لیے سینیٹر سلیم ضیا کو میدان میں اتارا ہے جبکہ اس حلقے پر عبدالشکور شاد پی ٹی آئی، محفوظ یار خان ایم کیو ایم، اعجاز احمد بلوچ پی ایس پی، مولانا نور الحق ایم ایم اے، محمد ارشد جی ڈی اے، احمد ٹی ایل پی اور حضرت گل اے این پی کے امیدوار ہیں۔
اس حلقے میں مرزا آدم خان گلی نمبر 1 سے 18، لیاری جمعہ بلوچ روڈ، کلری، ہنگورہ آباد، دریا آباد، نیازی چوک، لیاقت کالونی، نیا آباد، حاجی اسماعیل روڈ، میمن سوسائٹی، شاہ بیگ لائن، بغدادی، علی محمد محلہ، بہار کالونی، شاہین کالونی، الفلاح روڈ، لاسی روڈ، مومن آباد، تغلق لائن، گل محمد لائن، نور محمد لائن، سنگو لائن، چھاچھی اسٹریٹ، ولی محمد حسن علی روڈ، جھٹ پٹ مارکیٹ، اللہ داد لائن کلاتھ، جمعہ پاڑا کلاتھ، نیو کمہار واڑہ، عثمان آباد، نوا لائن، جناح آباد، رسول آباد، پرانا حاجی کیمپ، اولڈ کمہار واڑہ، چاکیواڑہ، عمر پلازہ، بھیم پورہ، غازی نگر، ہالاری گارڈن، حسن لشکری ولیج، سیفی بلڈنگ، ہالار گارڈن، اسلام پورہ، اورنگی اسٹریٹ، ککری گراؤنڈ، شہید بے نظیر یونیورسٹی، ہزارہ کالونی، گلستان کالونی، شاہ عبد اللہ لطیف بھٹائی روڈ، چیل چوک اور لیاری کے دیگر تمام علاقے شامل ہیں۔
نئی حلقہ بندیوں کے بعد لیاری کو ملنے والا این اے 246 کا حلقہ نمبر دلچسپی کا باعث ہے کیونکہ پہلے یہ حلقہ نمبر پیپلز پارٹی کی حریف جماعت ایم کیو ایم کے مرکز عزیز آباد کا تھا۔ اس حلقے کی آبادی 9 لاکھ 8 ہزار 327 جبکہ کل ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 36 ہزار 688 ہے، اس حلقے کی اکثریتی آبادی بلوچ اور کچھی میمن ہیں لیکن یہاں پختون، ہزارہ اور نیازی برادی کے ووٹرز کی تعداد کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا اگرچہ ٹکٹ دینے کے معاملے پر علاقائی رہنماؤں کے اختلافات بھی موجود ہیں مگر اس سے بلاول بھٹو کی پوزیشن کمزور ہوتی دکھائی نہیں دے رہی، مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق بھی لیاری کا دورہ کرچکے ہیں ۔
این اے 246 میں شامل سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 107 پر محمد جاوید ناگوری پیپلز پارٹی، محمد اصغر خان پی ٹی آئی، محمد رفیق ایم کیو ایم، علی محمد پی ایس پی، فضل الرحمن نیازی ایم ایم اے، شاہد رانا نون لیگ اور اختر محمد اے این پی کے امیدوار ہیں یہاں پیپلز پارٹی کے ناراض رہنما شاہ جہاں بلوچ بھی آزاد حیثیت میں سب کا مقابلہ کریں گے۔
پی ایس 108 پر پیپلز پارٹی نے حاجی عبدالمجید، پی ٹی آئی نے عبدالناصر بلوچ، پی ایس پی نے محمد صادق رند، نون لیگ نے سلطان بہادر خان، اے این پی نے عبدالسبحان اور ایم ایم اے نے سید عبدالرشید کو میدان میں اتار ہے یہاں بھی شاہ جہاں بلوچ آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، پی ایس 109 کے انتخابی میدان میں پیپلز پارٹی کے عبدالرشید نورانی، پی ٹی آئی کے رمضان، ایم کیو ایم کے محمد طاہر، پی ایس پی کے محمد دلاور، ایم ایم اے کے محمد فیصل، نون لیگ کے تنویر احمد خان سمیت 18 امیدوار ہیں۔