ایشیائی بینک سندھ میں شہری سہولتوں کیلیے 991 کروڑ ڈالر دیگا
قرض وپراجیکٹ ایگریمنٹس پر پاکستان اور حکومت سندھ کے ساتھ معاہدے پر دستخط
ایشیائی ترقیاتی بینک نے سندھ میں واٹرسپلائی میں بہتری، صحت وصفائی اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سہولتوں کے لیے 9 کروڑ 91 لاکھ ڈالر کی فراہمی کیلیے پاکستان کے ساتھ معاہدے پر دستخط کردیے۔
اے ڈی بی سے جاری اعلامیے کے مطابق اے ڈی بی کے کنٹری ڈائریکٹربرائے پاکستان ورنرای لیپیک اور سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن محمد شہزاد ارباب نے قرض کے معاہدے اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری ڈیولپمنٹ عارف احمد خان اور ایم ڈی نارتھ سندھ اربن سروسز کارپوریشن لمیٹڈ (این ایس یوایس سی) نیازعلی شیر نے سندھ حکومت کی جانب سے پراجیکٹ معاہدے پر دستخط کیے۔ اعلامیے کے مطابق اے ڈی بی کے بورڈ آف ڈائریکٹر نے 18 دسمبر 2012 کو شمالی سندھ کے 8 چھوٹے شہروں جیکب آباد، گھوٹکی، خیرپور، لاڑکانہ، نیاسکھر، روہڑی، شکارپور اور سکھر میں شہری یوٹیلٹی خدمات کی فراہمی کے لیے سندھ سٹیز امپروومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام کی دوسری قسط (ایس سی آئی آئی پی2) دینے کی منظوری دی تھی۔
بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ورنر لیپیک نے کہاکہ پروگرام کے پہلے مرحلے میں 6شہروں میں عوام کا معیاری زندگی بہتر بنانے کے لیے شہری خدمات کا معیار بلندکرنے کاکام شروع کردیاگیا ہے۔ این ایس یوایس سی آئندہ 4سال کے دوران اس منصوبے پر محکمہ منصوبہ بندی وترقیات کے اشتراک سے عملدرآمد کریگا، ایس سی آئی آئی پی2 پر مجموعی لاگت کا تخمینہ 13کروڑ98لاکھ ڈالر لگایا گیا ہے جس میں سے ایشیائی بینک 2 قرضوں میں 9کروڑ 91 لاکھ ڈالر فراہم کریگا۔
پہلا قرض 7 کروڑ40 لاکھ ڈالر کا اے ڈی بی کے اسپیشل فنڈ ریسورسز اور دوسرا 2کروڑ51 لاکھ ڈالر کا قرض عمومی کیپٹل وسائل سے فراہم کیا جائے گا جبکہ باقی 4کروڑ7 لاکھ ڈالر حکومت فراہم کرے گی۔ مذکورہ منصوبہ وہیں سے شروع کیاجائے گا جہاں پہلا مرحلہ ختم ہوا۔ ایس سی آئی آئی پی2 کے تحت ادارہ جاتی اصلاحات کو بھی سپورٹ کیاجائے گا تاکہ شہری خدمات اور انفرااسٹرکچر میں سرمایہ کاری اور نئے اداروں کی استعداد میںاضافہ کیاجا سکے۔