کیمپ ختم فتح کے ارمان دل میں لیے پلیئرز گھروں کو روانہ
آخری روز ساڑھے3گھنٹے تک مختلف ڈرلز ،فیلڈنگ، بیٹنگ اور بولنگ پریکٹس ہوئی
چیمپئنز ٹرافی کیلیے قومی کرکٹ کیمپ کا گذشتہ روز ایبٹ آباد میں اختتام ہو گیا، پلیئرز مسلسل ساڑھے 3گھنٹے تک مختلف ڈرلز، فیلڈنگ، بیٹنگ اور بولنگ پریکٹس کے بعد فتح کے ارمان دل میں لیے گھروں کو روانہ ہوئے،آخری روز عمران فرحت اور ناصرجمشید کے آف ڈرائیوز ، مصباح الحق ، محمد حفیظ اور کامران اکمل کے لیگ سائیڈ پر اسٹروکس کوکارآمد مگر محفوظ بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کیلیے قومی کرکٹ کیمپ کیآخری روز کھلاڑیوں میں غیر معمولی جوش و خروش دیکھنے میں آیا، صبح 9 سے ساڑھے12بجے تک جاری رہنے والی سرگرمیوںمیں کرکٹرز نے سب سے پہلے مختلف ڈرلز کیں، بھرپور فیلڈنگ پریکٹس کے بعد بیٹسمینوں اور بولرز کی زور آزمائی کا سلسلہ شروع ہوا، اس دوران واٹمور نے گلی،کور، شارٹ کور،مڈآف اور سلی مڈآف پر5 فیلڈرز کھڑے کرکے لیفٹ ہینڈرز عمران فرحت اور ناصر جمشید کو گھومتی گیندوں پر تھرڈمین کی طرف کار آمد مگر محفوظ اسٹروکس کھیلنے کی مشق کرائی،کوچ نے عمران فرحت کے چند اونچے غیرمحفوظ شاٹ دیکھنے کے بعد طویل لیکچر بھی دیا۔
رائٹ ہینڈرز مصباح الحق ، محمد حفیظ اور کامران اکمل نے دلکش اسٹروکس کھیلتے ہوئے سرکل کے باہر کھڑے فیلڈرز کو غیر موثر کرنے کی بھرپور پریکٹس کی، اس دوران جنید خان ،وہاب ریاض، اسد علی ،احسان عادل، سعید اجمل کے ساتھ احمد کمال و دیگر اُبھرتے ہوئے پیسرز نے بڑی جانفشانی سے واٹمور کی ہدایت کے مطابق بولنگ کی۔دوسری طرف محمد حفیظ ،عمر امین اور شعیب ملک نائب کوچ شاہد اسلم کے ساتھ میدان کے باہر نیٹس میں بھی بیٹنگ پریکٹس کرتے رہے۔