کچرے سے بجلی بنانے کا پہلا پلانٹ لاہور میں لگے گاچینی کمپنی کو لائسنس جاری

کچرے سے بجلی پیدا کرنیوالے پاور پلانٹس کے لیے25 سال کیلیے 10سینٹ فی کلو واٹ کااپ فرنٹ ٹیرف طے کیاگیاہے۔

پاور پلانٹ میں جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی۔ فوٹو: فائل

نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) نے ملکی تاریخ میں پہلی بار چینی کمپنی ژی ژونگ ری نیوایبل انرجی کمپنی پرائیویٹ لمٹیڈ کو کچرے سے بجلی بنانے کا لائسنس دے دیا ۔


نیپرا سے جاری ایک بیان کے مطابق ملک میں مقامی اورقابل تجدیدوسائل سے بجلی کی پیداوارکوفروغ دینے کے لیے ژی ژونگ ری نیوایبل انرجی کمپنی پرائیویٹ لمٹیڈکوکچرے سے بجلی پیدا کرنیوالا40 میگاواٹ کاپلانٹ لگانے کالائسنس دیاگیاہے ،پاور پلانٹ لاہورمیں لکھو ڈیرکے مقام پر لگایاجائیگاجس میں جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کی جائیگی۔

بیان کے مطابق نیپرا نے کچرے سے بجلی پیدا کرنیوالے پاور پلانٹس کے لیے25 سال کیلیے 10سینٹ فی کلو واٹ کااپ فرنٹ ٹیرف طے کیاہے ۔
Load Next Story