نواز شریف اور مریم کیلئے اڈیالہ جیل میں سیکیورٹی ریڈ الرٹ

سابق وزیراعظم کی سیکیورٹی بڑھانے کے ساتھ ساتھ اڈیالہ جیل کی فضائی نگرانی بھی شروع کردی گئی


ویب ڈیسک July 17, 2018
سابق وزیراعظم کی سیکیورٹی بڑھانے کے ساتھ ساتھ اڈیالہ جیل کی فضائی نگرانی بھی شروع کردی گئی فوٹو:فائل

میاں نواز شریف اور مریم نواز کی اڈیالہ جیل میں سیکیورٹی ریڈ الرٹ کردی گئی ہے۔

جیل ذرائع کے مطابق نواز شریف کی سیکیورٹی پر 6 اہلکار تعینات ہیں اور ان کے ساتھ ایک مشقتی کام کررہا ہے۔ مریم نواز کی سیکورٹی پر بھی خاتون ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت 6 خواتین اہلکار تعینات ہیں۔

جیل کھلنے کے دوران نواز شریف کو نقل و حرکت محدود رکھنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں اور مریم نواز کو بھی محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی۔ نواز شریف کو اخبارات مہیا کردیے گئے ہیں۔ سیکیورٹی حکام نے نواز شریف کے مشقتی پر بھی گہری نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

نواز شریف اور مریم نواز کو مہیا کیے جانے والے کھانے اور پانی کی نگرانی خود جیل سپرنٹنڈنٹ کریں گے۔ سابق وزیراعظم کی سیکیورٹی بڑھانے کے ساتھ ساتھ جیل کی فضائی نگرانی بھی شروع کردی گئی ہے۔ سیکورٹی حکام نے ہیلی کاپٹر سے جیل کے مختلف حصوں کا فضائی معائنہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔