مقتولہ زینب کے والد کا مجرم عمران کی سرعام پھانسی کے لیے سیاسی قائدین کو خط

سیاسی جماعتیں مجرم عمران کو عبرت کا نشان بنانے کے لیے ساتھ دیں، امین انصاری کی اپیل


ویب ڈیسک July 17, 2018
عمران کی رحم کی اپیل صدر پاکستان کے پاس زیر سماعت ہے، فوٹو: فائل

مقتولہ زینب کے والد امین انصاری نے مجرم عمران کو سرعام پھانسی دینے کے لیے سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو خط لکھا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کی گئی ننھی زینب کے والد امین انصاری نے ایڈووکیٹ اشتیاق چوہدری کی وساطت سے مجرم عمران کو سرعام پھانسی دلوانے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو خط لکھا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ زینب قتل کیس کے مجرم عمران کو موت کی سزا سنائی جا چکی ہے، مجرم عمران کی رحم کی اپیل صدر پاکستان کے پاس زیر سماعت ہے، مجرم عمران کو عبرت کا نشان بنانے کے لیے سیاسی جماعتیں ساتھ دیں، سیاسی جماعتیں مجرم عمران کو سرعام پھانسی دینے کے لیے موقف کی حمایت کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں