این اے 253 255 256 اور پی ایس 118 126 122 123 121 120 119 کی تفصیلات

گزشتہ انتخاب میں حلقے سے متحدہ کے حیدر عباس رضوی جبکہ پی ایس 118، 126 سے مزمل قریشی اور فیصل سبزواری کامیاب ہوئے تھے


عامر خان May 09, 2013
NA-256کے رجسٹرڈ ووٹر 459185 ہیںگزشتہ انتخاب میں حلقے سے متحدہ کے اقبال محمد علی جبکہ پی ایس119،120اور 121 سے ندیم مقبول،نشاط قادری، وسیم احمد کامیاب ہوئے. فوٹو: فائل

RAWALPINDI: کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 253 میں سندھ اسمبلی کے2 حلقے پی ایس 118 اور 126 شامل ہیں،این اے 253 کی آبادی 1998 کی مردم شماری کے مطابق 483005 ہے۔

اس حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 519854 ہے، جس میں293072 مرد ووٹرز جبکہ 226782 خواتین ووٹرز شامل ہیں، اس حلقے میںگلشن اقبال ٹاؤن کی جمالی کالونی، گیلانی ریلوے، شانتی نگر، کچھی پاڑہ، گلشن اقبال بلاک (1 & 2، 3 & 6)، پٹیل اسپتال، قائد اعظم کالونی، میٹروول بلاک1،2، کراچی یونیورسٹی اسٹاف کالونی، گلستان جوہر بلاک 5 ،6،7،پہلوان گوٹھ، گلستان جوہر بلاک ( 2,4 &10)، بلاک 10-A، عباس ٹاؤن، گلزار ہجری، سپارکو، جوہر کمپلیکس، بختاور گوٹھ، بھٹائی آباد، گڈاپ ٹاؤن احسن آباد، ایوب گوٹھ، الآصف اسکوائر، دھنی بخش گوٹھ اور یوسف صاحب گوٹھ کے علاقے شامل ہیں۔

2013 کے انتخابات میں اس حلقے سے محمد مزمل قریشی (متحدہ قومی موومنٹ٭پتنگ)، محمد مراد بلوچ (پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین٭تیر)، اسد اللہ بھٹو (جماعت اسلامی ٭ ترازو)، محمد اشرف جبار قریشی (تحریک انصاف٭بلا)، محمد طاہر قادری (سنی تحریک٭ٹیبل لیمپ)، سید اصغرحسین زیدی(مجلس وحدت المسلمین ٭خیمہ)، عبدالمجید(متحدہ دینی محاذ٭سیڑھی)، ارشد خان (عوامی نیشنل پارٹی٭ لالٹین)، مشتاق علی (مہاجر قومی موومنٹ ٭موم بتی)، سید ریحان علی، سید محمد یوسف، شاہد شاہ، شاہین منور، وقار ذکا، ناصر رحیم، محمد ریحان شمیم اور دیگر حصہ لے رہے ہیں،ن2008 کے انتخابات میں اس حلقے سے متحدہ قومی موومنٹ کے سید حیدر عباس رضوی 96973 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔



اس حلقے میں شامل صوبائی اسمبلی کے حلقے PS-118 میں رجسٹرڈ ووٹز کی تعداد 211611 ہے جس میں مرد ووٹرز 112620 جبکہ خواتین ووٹرز 98991 ہیں،حلقے میں گلشن اقبال ٹاؤن کے جمالی کالونی، گیلانی ریلوے(چارج نمبر8 اور 9)، کچھی پاڑہ، وسیم باغ، گلشن (بلاک 1 ، 2، 3 ، 6)، پٹیل اسپتال، قائد اعظم کالونی کے علاقے شامل ہیں، 2013 کے انتخابات کے الیکشن میں اس حلقے سے عدنان احمد(متحدہ قومی موومنٹ ٭پتنگ)، محمد اقبال سندولو(پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین ٭ تیر)، سید قطب احمد (جماعت اسلامی ٭ ترازو)، حیدر علی (عوامی نیشنل پارٹی٭لالٹین)،ارسلان تاج حسین (تحریک انصاف ٭بلا)، بانو جعفر (مجلس وحدت المسلمین٭خیمہ)، طاہر قادری (سنی تحریک ٭ٹیبل لیمپ)، جنید احمد منشی، رعنا پروین، غلام مصطفی اور دیگر حصہ لے رہے ہیں، 2008 کے انتخابات میں اس حلقے سے متحدہ قومی موومنٹ کے مزمل قریشی 44811 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے،حلقے میں شامل PS-126 میں رجسٹرڈ ووٹرز 300378ہیں جس میں 175671 مرد ووٹرز اور 124707 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔

حلقے میں میٹروول III(بلاک 1، 2)، کراچی یونیورسٹی اسٹاف کالونی، گلستان جوہر کے (بلاک5 سے 16)، عباس ٹاؤن، گلزار ہجری،اسکیم 33، سپارکو، جوہر کمپلیکس، بختاور گوٹھ، بھٹائی آباد، احسن آباد، ایوب گوٹھ، الآصف اسکوائر، دھنی بخش گوٹھ اور یوسف صاحب گوٹھ کے علاقے شامل ہیں،2013 کے انتخابات میں اس حلقے سے فیصل سبزواری(متحدہ قومی موومنٹ ٭ پتنگ)،محمد الیاس گبول(پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین ٭تیر)،محمد یونس بارائی(جماعت اسلامی ٭ ترازو)، مولانا عبدالکریم(جے یو آئی ف٭کتاب)، نوراللہ اچکزئی(اے این پی٭لالٹین)،مولانادیدار علی(مجلس وحدت المسلمین ٭خیمہ)، اشرف میمن(متحدہ دینی محاذ٭سیڑھی)، سیف الرحمن (تحریک انصاف٭بلا)، رحیم بخش(پی پی شہید بھٹو٭مکا)اور دیگر حصہ لے رہے ہیں۔

2008 کے انتخابات میں حلقے سے متحدہ قومی موومنٹ کے فیصل سبزواری 42750 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے،قومی اسمبلی کے حلقے NA-255 میں صوبائی اسمبلی کے حلقے PS-122 اور PS-123 شامل ہیں، حلقے کی کل آبادی 1998 کی مردم شماری کے مطابق 515516 ہے،حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 347277 ہے جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 200385 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 146892 ہے،حلقے میں کورنگی ٹاؤن کے گلشن ملت سیکٹر 10، عوامی کالونی، بھٹونگر، لانڈھی ایریا C/1، خواجہ اجمیر کالونی، لانڈھی نمبر 3-1/2، لانڈھی 36-E، زمان آباد، برمی کالونی، کورنگی 6، کورنگی 35-B ، کورنگی Kایریا، شیرآباد، لانڈھی ٹاؤن کے مومن آباد، فیوچر کالونی، شرافی گوٹھ(چارج نمبر8،9)، بھٹونگر(سرکل5،6)

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں