عرفان خان کی تصویر نے خراب صحت سے متعلق قیاس آرائیوں کا خاتمہ کردیا

عرفان خان نیورو اینڈوکرائن ٹیومر نامی بیماری کا شکار ہیں اور علاج کے لیے لندن میں موجود ہیں


ویب ڈیسک July 17, 2018
عرفان خان نیورو اینڈوکرائن ٹیومر نامی بیماری کا شکار ہیں اور علاج کے لیے لندن میں موجود ہیں۔ فوٹو: فائل

عرفان خان کی ٹوئٹر پر ہنستی مسکراتی تصویر نے اداکار کی خراب صحت سے متعلق تمام قیاس آرائیوں کا خاتمہ کردیا۔

چند ماہ قبل بھارتی اداکار عرفان خان نے اس بات کا انکشاف کیا کہ وہ جان لیوا بیماری میں مبتلا ہوگئے ہیں، عرفان خان کے مطابق انہیں نیورو اینڈوکرائن ٹیومر نامی بیماری ہے جس کا براہ راست تعلق دماغ سے نہیں ہوتا بلکہ یہ آنتوں میں ہونے والی رسولیاں ہوتی ہیں جنہیں عموماً آنتوں کا کینسر کہاجاتا ہے۔



اس خبر کو بھی پڑھیں : عرفان خان آنتوں کے کینسر میں مبتلا

بیماری کی تشخیص کے بعد عرفان خان علاج کی غرض سے لندن چلے گئے جہاں ان کا علاج جاری ہے تاہم ایک بھارتی صحافی نے انکشاف کیا تھا کہ عرفان خان کی طبیعت مسلسل بگڑ رہی ہے اور وہ صحت یابی کی جانب جانے کے بجائے مزید بیمار ہوتے جارہے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : عرفان خان خطرناک بیماری میں مبتلا

عرفان خان کی صحت کے حوالے سے تمام افواہوں نے اس وقت دم توڑدیا جب اداکار نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی ہنستی مسکراتی تصویر شیئر کی جب کہ دوسری جانب ہدایتکار وشال بھردواج نے ایک بیان میں کہا کہ عرفان خان کے ساتھ ان کی بات چیت روزانہ ہوتی ہے اور وہ صحتیابی کی جانب گامزن ہیں تاہم انہیں دعاؤں کی ضرورت ہے، عرفان خان مکمل صحتیابی کے بعد فلم انڈسٹری میں ضرور واپس آئیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں