الیکشن کمیشن نے 4 حلقوں پر انتخابی عمل روک دیا

چاروں صوبائی حلقوں پر انتخاب امیدواروں کی وفات کے باعث روکا گیا، الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک July 17, 2018
چاروں حلقوں پر انتخاب عام انتخابات کے بعد ہو گا،الیکشن کمیشن فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 4 صوبائی نشستوں پر انتخابی عمل روک دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے صوبائی اسمبلی کی 4 نشستوں پر انتخابی عمل روکنے کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔ ان حلقوں پر انتخابی شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق چاروں صوبوں کے ایک ایک صوبائی اسمبلی کے حلقوں پر امیدواروں کے انتقال کے باعث انتخابی عمل روکا گیا ہے، خیبر پختونخوا سے پی کے 78، بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 35 ، پنجاب اسمبلی کے پی پی 87 اور سندھ اسمبلی کے پی ایس 87 پر انتخابی عمل روکا گیا ہے۔ چاروں حلقوں پر انتخاب عام انتخابات کے بعد ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں