نواز شریف کے خلاف 2 ریفرنسز پر حکم امتناع کی درخواست مسترد نیب سے جواب طلب
اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی مزید سماعت 30 جولائی تک ملتوی کردی
ہائی کورٹ نے نواز شریف کے خلاف 2 ریفرنسز کی دوسری عدالت منتقلی کی درخواست پر فیصلے تک حکم امتناع دینے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے نیب سے جواب طلب کرلیا ہے۔
احتساب عدالت میں زیر سماعت دو ریفرنسز کی دوسری عدالت منتقلی سے متعلق نواز شریف کی درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی، نواز شریف کے وکیل کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا تینوں ریفرنسز سے تعلق نہیں، جج نے ایک میں فیصلہ سنا دیا ہے، ہمارا یہ کہنا نہیں کہ جج جانبدار ہیں یا انہیں کوئی ذاتی عناد ہے، احتساب عدالت کے جج ایک ریفرنس میں اپنی رائے دے چکے ہیں، اس لئے فیئر ٹرائل کے لیے مناسب یہی ہے کہ وہ دیگر دو ریفرنسز نہ سنیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز دوسری عدالت کو منتقل کرنے کی نواز شریف کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے نیب سے جواب طلب کرلیا۔ کیس کی مزید سماعت 30 جولائی کو ہوگی۔ اس کے علاوہ عدالت عالیہ نے ریفرنسز منتقلی کی درخواست پر فیصلے تک حکم امتناع دینے کی درخواست مسترد کردی۔