طلال بگٹی کا قومی اسمبلی کی 2 نشستوں پر احتجاجاً الیکشن نہ لڑنے کا اعلان

طلال بگٹی نے کوئٹہ سے قومی اسمبلی کی2نشستوں این اے 259اور این اے 260پر احتجاجا ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

طلال بگٹی نے کوئٹہ سے قومی اسمبلی کی2نشستوں این اے 259اور این اے 260پر احتجاجا ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ فوٹو: فائل

جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ طلال اکبربگٹی نے قومی اسمبلی کے 2حلقوںسے احتجاجاً الیکشن نہ لڑنے کااعلان کر دیا ہے۔


بدھ کوکوئٹہ کے بگٹی ہاؤس میںپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نوابزادہ طلال اکبر بگٹی نے کہا کہ ہم نے بگٹی مہاجرین کی آبادکاری تک ڈیرہ بگٹی میں انتخابات کے التوا کے لیے بلوچستان ہائیکورٹ میں پٹیشن دائرکی تھی تاہم ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے برعکس فیصلہ دیا ہے، جس کے خلاف میں نے کوئٹہ سے قومی اسمبلی کی2نشستوں این اے 259اور این اے 260پر احتجاجا ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story