امیدواروں کے قافلے گھروں پولنگ اسٹیشنز پر بم حملے20 زخمی لیویز تھانہ اور ریسٹ ہائوس اڑا دیا گیا 5 اہلک

کوئٹہ میں موٹرسائیکل سواروں کا ہوٹل پر دستی بم سے حملہ، 18افراد زخمی


کوئٹہ میں موٹرسائیکل سواروں کا ہوٹل پر دستی بم سے حملہ، 18افراد زخمی فوٹو : فائل

کوئٹہ سمیت اندرون صوبہ مختلف علاقوں میں امیدواروں کے قافلے، گھروں اور پولنگ اسٹیشنوں پر دستی بم حملوں کے واقعات میں 2افراد جاں بحق اور 20زخمی ہوگئے۔

سیکیورٹی فورسز پر فائر کیے گئے 2راکٹ کھلے میدان میں گر کر پھٹ گئے، قلات میں لیویز تھانے اور ریسٹ ہائوس کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا گیا، 5 لیویز اہلکار اسلحہ سمیت اغوا کرلیے گئے، سیکریٹری کی ہدایت پر قلات میں فورسز نے ٹارگٹڈ آپریشن شروع کردیا، کوئٹہ اورڈیرہ بگٹی میں ٹارگٹڈ آپریشن میں 58کلو گرام دھماکا خیز مواد بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرکے 88افراد کو گرفتارکرلیا گیا، پولیس کے مطابق بدھ کو کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عباس جاں بحق ہوگیا، کچلاک کلی سملی میں فائرنگ کرکے عبدالرحمن کو قتل کردیا گیا پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی، کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ہوٹل پر دستی بم پھینک دیا جس کے پھٹنے سے ہوٹل میں موجود اور باہر بیٹھے 18افراد زخمی ہوگئے جنہیں ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے سول ہپستال منتقل کیا گیا، دھماکے سے ہوٹل کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

 



گنداواہ سے نمائندے کے مطابق این اے267 سے جھل مگسی کچھی سے مسلم لیگ (ن)کے امیدوار میجر (ر) عامر عزیزکرد کے قافلے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس سے ان کے دو محافظ زخمی ہوگئے اور گاڑی کو بھی نقصان پہنچا، جھل مگسی میں اس سے قبل صوبائی اسمبلی کے امیدوار عبدالفتح مگسی کو 3ساتھیوں سمیت قتل کر دیا گیا تھا، کوہلو میں نامعلوم افراد کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر فائر کیے گئے، قلات سوراب سے نمائندوں کے مطابق جوہان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے لیویز تھانے اور ریسٹ ہائوس کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا اور 5 لیویز اہلکاروںکو اسلحہ سمیت اغوا کرکے لے گئے، فورسز نے آپریشن شروع کردیا ہے۔

سیکریٹری داخلہ نے اس خبرکی تردید کی کہ مسلح افراد 3سو افراد کے شناختی کارڈ چھین کر لے گئے، گوادر میں نامعلوم افراد نے گوادر ہائی اسکول کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا، پنجگور میں نیشنل پارٹی کے رہنما پھیلن کے گھر اور اسکول پر دستی بم حملوں سے عمارتوںکو نقصان پہنچا، کوئٹہ میونسپل کارپوریشن کے احاطے میں 2 افراد کے درمیان فائرنگ سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا، کوہلو میں ڈپٹی کمشنر نے پولنگ اسٹیشن پر بم حملے کے بعد فرائض میں غفلت برتنے پر 2دفعہ داروں سمیت 18لیویز اہلکاروںکو برطرف کردیا، فرنٹیئرکور، اے ٹی ایف اور پولیس نے موسیٰ کالونی نیو کاہان میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 50کلو گرام دھماکا خیزمواد، کلاشنکوف، ایک ایس ایم جی، سیکڑوں رائونڈز برآمد کرکے 38 افراد کو گرفتار کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں