اسلام آباد میں آج جلسہ ہرصورت ہوگاشاہ محمود قریشی

عمران خان وڈیولنک سے خطاب کرینگے، دعائوں کیلیے سیاسی رہنمائوں اور قوم کے شکرگزارہیں


Numainda Express May 09, 2013
ن لیگ کی لیڈرشپ کی صفوں میں اوس پڑچکی، جاوید ہاشمی اوردیگرکے ہمراہ پریس کانفرنس۔ فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں آج تحریک انصاف جلسہ ہرصورت ہوگا اور پارٹی چیئرمین عمران خان وڈیولنک کے ذریعے جلسے سے خطاب کرینگے۔

عمران خان کو پیش آنیوالے افسوسناک واقعے اوران کی صحت یابی کیلیے دعائوں اورنیک تمنائوں کے اظہار پرسیاسی جماعتوں کے رہنمائوں اورپاکستانی قوم کے شکرگزارہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوںنے صدرجاوید ہاشمی، شیریں مزاری،اسد عمر، جہانگیر ترین،حامد خان،شفقت محمود اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا ۔انھوں نے کہا کہ اسلام آباد میں جلسہ ضرور ہوگا، عمران خان کی خواہش ہے کہ وہ قوم سے مخاطب ہوں۔



وہ عمران خان سے مل کر آئے ہیں اوروہ بالکل ٹھیک ٹھاک ہیں، انھوں نے رہنمائوں کوالیکشن مہم چلانے کے حوالے سے ہدایات بھی دی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی چنداوورں کے بعد ہی کھیل سے باہرہوگئی ہے جبکہ (ن) لیگ کی لیڈرشپ کی صفوں میں اوس پڑچکی ہے، جاوید ہاشمی نے بتایا کہ تحریک انصاف کوجذبات کی بنیاد پرنہیں بلکہ17برسوں کی جدوجہد کے نتیجے میں ووٹ ملیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں