پیپلزپارٹی کے ووٹ بینک کو مسترد نہیں کیا جا سکتاحارث ملک

اندرون سندھ سے ن لیگ کو ایک بھی سیٹ نہیں ملے گی،عامر الیاس


Monitoring Desk May 09, 2013
اندرون سندھ سے ن لیگ کو ایک بھی سیٹ نہیں ملے گی،عامر الیاس فوٹو : فائل

تجزیہ کار حارث ملک نے کہاہے کہ الیکشن صرف پی ٹی آئی اور ن لیگ کے درمیان ہی نہیں ہے پیپلزپارٹی سمیت کئی جماعتیں موجود ہیں،جن کے ووٹ بینک کو مسترد نہیں کیا جاسکتا۔

انھوں نے ایکسپریس نیو زکے پروگرام ٹودی پوائنٹ میں میزبان شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو میں کہاکہ اگر سیٹ بائی سیٹ تجزیہ کیا جائے تو آج بھی پیپلزپارٹی کی سیٹیں سب سے زیادہ نکلیں گی۔اس میں شک نہیں کہ پیپلزپارٹی کا ووٹر بھی پی ٹی آئی میں گیا ہے لیکن پنجاب کاشہری ووٹر ن لیگ کو ووٹ نہیں دیگا۔ عمران کے گرنے سے پی ٹی آئی کو نقصان نہیں ہوگا۔ اندرون سندھ سے ن لیگ کو ایک بھی سیٹ نہیں ملے گی ۔بینظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام کا پیپلزپارٹی کو فائدہ ہوگا۔ایکسپریس نیو زکے بیوروچیف عامر الیاس رانا نے کہاکہ پیپلزپارٹی اندرون سندھ سے سب سے زیادہ سیٹیں حاصل کریگی۔

ایکسپریس نیو زکے ڈائریکٹر کرنٹ افیئرز مظہرعباس نے کہاکہ اس مرتبہ بڑی تعداد میں بوگس ووٹ ختم ہوا ہے ،نیا ووٹ پی ٹی آئی نے بنایا ہے جو بڑی حد تک کاسٹ کیا جائیگا۔عمران خان کے ساتھ ہونے والے حادثے کے بعد جو گھر میں رہنے والا ووٹر تھا وہ بھی پولنگ اسٹیشن پر جائیگا،میں سمجھتا ہوں پی ٹی آئی بڑا سرپرائز دے سکتی ہے۔روایتی طورپرمسلم لیگ کو90لاکھ اور پی پی پی کو ایک کروڑ ووٹ پڑتے ہیں۔ پی ٹی آئی سندھ میں نظر نہیں آرہی لیکن پنجاب میں بڑے پیمانے پر نظر آرہی ہے ،جس کا پیپلزپارٹی کو کم اور مسلم لیگ ن کو زیادہ نقصان ہورہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |