ملتان الیکشن کمیشن نے 7 الیکٹریشنز کو پریذائیڈنگ افسر بنا دیا

ساتوں افسر گریڈ 2کے ملازم ہیں،این اے 153 جلال پور میں تعینات کردیا


Monitoring Desk May 09, 2013
ساتوں افسر گریڈ 2کے ملازم ہیں،این اے 153 جلال پور میں تعینات کردیا فوٹو: فائل

ملتان الیکشن کمیشن نے7 الیکٹریشنز کو پریذائیڈنگ افسر بنا دیا۔ یہ بات ایک ٹی وی رپورٹ میں بتائی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے مطابق17 گریڈ یا اس سے زائد گریڈ کے افسر کو پریذائیڈنگ افسر مقرر کیا جاتا ہے لیکن ملتان میں الیکشن کمیشن نے 7 ایسے الیکٹریشنز کو پریذائیڈنگ افسر تعینات کر دیا ہے جو ڈسٹرکٹ افسر بلڈنگز ڈویژن ملتان میں گریڈ 2 کے ملازم ہیں۔مذکورہ الیکٹریشنز کو حلقہ این اے 153 جلال پور کے مختلف پولنگ اسٹیشنوں پر تعینات کیا گیا ہے۔ ان میں سے 4 ان پڑھ ہیں، جبکہ باقی 3 کی تعلیم میٹرک بھی نہیں۔

الیکشن میں مقرر کیے گئے پریذائیڈنگ افسراور الیکٹریشن محمد ناصر کے مطابق ہم تو پڑھے لکھے نہیں،کام تو الیکٹریشن کا ہی کرتے ہیںمگر ہمیں انھوں نے افسربنا دیا ہے۔ ہم تو پریشان ہیں کہ وہاں کیاکریں گے۔ الیکٹریشن جاوید اقبال نے کہا کہ پریزائیڈنگ افسرکی ڈیوٹی لگائی ہے اس کا تو ہمیں پتہ نہیں،کچھ لکھنا پڑ جائے، انگلش میں یا کوئی اور معلومات تو ہم کس سے پوچھیں گے اور کس سے لکھوائیں گے۔ ٹی وی کے مطابق خبر نشر ہونے کے بعد حلقہ این اے 153 کے ریٹرننگ افسر حاجی محمد نے کہا کہ الیکشن میں جو عملہ تعینات ہوتا ہے اس کی فہرست الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے آتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں