روسی صدر کا ٹرمپ کو پاکستانی فٹبال کا تحفہ
پیوٹن نے ورلڈکپ 2018ء کی یادگار کے طور پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پاکستان میں بنی فٹبال پیش کی
روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پاکستانی فٹبال کا تحفہ پیش کردیا۔
دنیا کے سب سے بڑے کھیل فٹبال کے عالمی مقابلے میں پاکستان کی ٹیم شامل نہیں تھی تاہم ملکی سطح پر تیار کردہ فٹبال نے پاکستان کی دنیا بھر میں شناخت کو ظاہر کیا جو ایک اعزاز ہے۔
ویسے تو پاکستان میں تیار کردہ فٹبال دنیا بھر میں عرصہ دراز سے استعمال ہورہی ہیں تاہم اس وقت پاکستانی فٹبال مرکز نگاہ بن گئی جب ورلڈکپ کے کامیاب انعقاد کے بعد دو عالمی طاقتوں کے سربراہان کے ہاتھوں میں یہ پہنچی۔
روسی صدر نے ورلڈ کپ 2018ء کے یادگار کے طور پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جو فٹبال پیش کی وہ پاکستان میں تیار کردہ تھی، خوشگوار ماحول میں تحفہ وصول کرنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے فٹبال اہلیہ کی طرف اچھال دی اور کہا کہ انہیں خوشی ہوگی جب ان کا بیٹا اس فٹبال سے کھیلے گا۔
یاد رہے کہ فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے ورلڈکپ کے تمام مقابلوں کے لیے جو فٹبالز استعمال کیں وہ پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں تیار کی گئی تھیں۔
https://www.youtube.com/watch?v=XfMjfK0Ui64