وفاقی دارالحکومت میں انتخابات کیلیے سیکیورٹی پلان کی منظوری دیدی گئی

سیکیورٹی اہلکاروں کو 10 مئی کو پولنگ اسٹیشنوں پر تعینات کردیا جائے گا۔۔


ویب ڈیسک May 09, 2013
سیکیورٹی اہلکاروں کو 10 مئی کو پولنگ اسٹیشنوں پر تعینات کردیا جائے گا۔ ، فوٹو: فائل

وفاقی دارالحکومت کے حلقہ این اے 48 اور 49 کے انتخابات کے لیے سیکیورٹی پلان کی منظوری دے دی گئی، 2 ہیلی کاپٹر فضائی نگرانی کریں گے۔

اسلام آباد میں وفاقی پولیس، ضلعی انتظامیہ ، پاک فوج، سیکیورٹی اداروں کے اعلی حکام کے اجلاس میں سیکیورٹی پالان کی منظوری دے دی گئی، پلان کے تحت شہر میں 11 مئی کو 2 ہیلی کاپٹر مسلسل فضائی نگرانی کریں گے جبکہ زمین پر 7000 سیکیورٹی اہلکار ڈیوٹی دیں گے جن میں وفاقی پولیس اور رینجرز کے اہلکار شامل ہوں گے، اسلام آباد کے سیکٹر F-8 میں کمانڈ سینٹر قائم کردیا گیا ہے جس میں دیگر حکام کے علاوہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر اور ریٹرنگ افسران موجود ہوں گے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیکیورٹی اہلکاروں کو 10 مئی کو پولنگ اسٹیشنوں پر تعینات کردیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں