ثنااللہ کی میت لانے کیلئے خصوصی انتظامات کئے جارہے ہیںترجمان دفتر خارجہ

جیل میں ثناء اللہ پر جس طرح حملہ کیا گیا اس پر پاکستن کی حکوت کو سخت تشویش ہے ،ترجمان دفتر خارجہ


ویب ڈیسک May 09, 2013
جیل میں ثناء اللہ پر جس طرح حملہ کیا گیا اس پر پاکستن کی حکوت کو سخت تشویش ہے ،ترجمان دفتر خارجہ فوٹو: فائل

دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستانی قیدی ثنااللہ کی میت لانے کے لئے خصوصی انتظامات کئے جارہے ہیں جبکہ ترجمان پی آئی اے کے مطابق خصوصی طیارہ کے ذریعے میت آج ہی سیالکوٹ پہنچ جائے گی ۔

دفتر خارجہ کے ترجمان اعزاز احمد نے بھارتی شہر چندی گڑھ کے اسپتال میں زیر علاج ثنا ء اللہ کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ثنا ء اللہ کی میت واپس لانے کے لیے ضروری انتظامات کررہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ امید ہے بھارتی حکومت اس حوالے سے کارروائی کو تیزی سے مکمل کرے گی ، جیل میں ثناء اللہ پر جس طرح حملہ کیا گیا اس پر پاکستان کی حکوت کو سخت تشویش ہے ، بھارتی حکومت کو پاکستان کی تشویش سے آگاہ کردیا گیا ہے اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت سے ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی جیلوں میں مقید پاکستانی قیدیوں کی حالت زار پر بات کرے اوربھارت ان تمام قیدیو ں کی واپسی کے لیے بھی انتظامات کرے جو اپنی سزا مکمل کر چکے ہیں، ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت ثناء اللہ کے انتقال پر ورثا کے غم میں شریک برابر کی شریک ہے۔

پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ ثنااللہ کی میت سہہ پہر 4 بج کر 30 منٹ تک خصوصی پرواز کے ذریعے سیالکوٹ پہنچ جائےگی جبکہ ڈی سی او سیالکوٹ شکیل احمد کے مطابق میت پہنچتے ہی ورثاء کے حوالے کردی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں