بلوچ نیشنل فرنٹ کی کال پرعام انتخابات کیخلاف بلوچستان میں ہڑتال

بلوچ نیشنل فرنٹ کی ہڑتال کے باعث کوئٹہ سبی قومی شاہراہ اورکوئٹہ کراچی شاہراہ سےبھی ٹریفک غائب ہے


ویب ڈیسک May 09, 2013
بلوچ نیشنل فرنٹ کی ہڑتال کے باعث کوئٹہ سبی قومی شاہراہ اورکوئٹہ کراچی شاہراہ سےبھی ٹریفک غائب ہے فوٹو: فائل

بلوچ نیشنل فرنٹ کی کال پرعام انتخابات کے خلاف بلوچستان میں ہڑتال کی جارہی ہے.

بلوچستان میں بلوچ نیشنل فرنٹ نے 3 روزہ ہڑتال کی کال دےرکھی ہے ، اندرون مستونگ، سوراب، خضدار،خاران،نوشکی، پنجگور، حب، چاغی، تربت،مند، بلیدہ، تمپ قلات،مچھ، بولان، گوادراور پسنی میں کاروباری مراکزمکمل طورپربند اورٹریفک بھی معمول سےکم ہے جبکہ کوئٹہ میں بھی جزوی ہڑتال کی جارہی ہے، دوسری جانب کوئٹہ سبی قومی شاہراہ اورکوئٹہ کراچی شاہراہ سےبھی ٹریفک غائب ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں