چیف الیکشن کمشنر کا انتخابات کے سیکیورٹی پلان پر آرمی چیف سے اظہار عدم اطمینان

الیکشن کمیشن اور پاک فوج کو مل کرانتخابات صاف، شفاف اورغیرجانبدارانہ بنانا ہوں گے، فخرالدین جی ابراہیم


ویب ڈیسک May 09, 2013
الیکشن کمیشن اور پاک فوج کو مل کرانتخابات صاف، شفاف اورغیرجانبدارانہ بنانا ہوں گے، خط. فوٹو فائل

چیف الیکشن کمشنرجسٹس(ر)فخرالدین جی ابراہیم نے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ملک بھرکے حساس ترین پولنگ اسٹیشنوں پرفوج تعینات کرنےکا مطالبہ کردیا۔

چیف الیکشن کمشنرفخرالدین جی ابراہیم نے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کو حساس پولنگ اسٹیشنوں کی سیکورٹی کے حوالے سے خط لکھ لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کی موجودہ سیکیورٹی پلان ناکافی ہے لہذا اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ حساس ترین پولنگ اسٹیشنوں پر فوج کے اہلکارموجود ہوں۔

خط کے مطابق الیکشن کمیشن اور پاک فوج کو مل کرانتخابات صاف، شفاف اورغیرجانبدارانہ بنانا ہوں گے، حساس ترین پولنگ اسٹیشنز پر فوج تعینات ہوگی تویقین ہے کہ دھاندلی اورتشدد کے خلاف موثر کارروائی عمل میں آئے گی، واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے ملک بھرمیں12 ہزار 716 پولنگ اسٹیشنوں کو حساس قراردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |