11 مئی کے بعد زرداری کا وہی حال ہوگا جو ایک ہارے ہوئے شخص کا ہوتا ہے شہباز شریف

اگر میٹرو بس پر 70 ارب روپے کے اخراجات ثابت جائیں تو سیاست سے دستبردار ہونے کے لئے تیار ہوں، شہباز شریف


ویب ڈیسک May 09, 2013
اگر میٹرو بس پر 70 ارب روپے کے اخراجات ثابت جائیں تو سیاست سے دستبردار ہونے کے لئے تیار ہوں، شہباز شریف فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) کے رہنما شہباز شریف کا کہان ہے کہ 11 مئی کے بعد آصف زرداری کا بھی وہی حال ہوگا کو ایک ہارے ہوئے شخص کا ہوتا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ڈینگی مہم کے موقع پر آصف زرداری نے بطور صدر غیر ملکی ڈاکٹروں کو مدعو کیا اور ان سے یہ کہا کہ وہ پنجاب حکومت اور لاہور کو چھوڑ دیں اور کراچی آ جائیں یا اپنے ملک چلے جائیں، ان کا کہنا تھا کہ اگر آصف زرداری یہ سمجھتے ہیں کہ میں جھوٹ بول رہا ہوں تو وہ فیصل مسجد میں آ کر قرآن پاک پر حلف لیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ سپریم کورٹ میں بھی بیان حلفی دینے اور ان کیمرہ ساری تفصیلات بتانے کے لئے تیار ہیں۔

میٹرو بس پر اخراجات کے حوالے سے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نجم سیٹھی کو آصف زرداری اور ان کی جماعت نے نگران وزیراعلیٰ کے لئے ان کو نامزد کیا، میں ان سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ پلاننگ ڈویژن اور محکمہ خزانہ کا ریکارڈ نکلوا کر قوم کے سامنے لائیں اور بتائیں کہ میٹرو بس پر 70 ارب روپے خرچ ہوئے یا 30 ارب روپے، ان کا کہنا تھا کہ اگر میٹرو بس پر 70 ارب روپے کے اخراجات ثابت جائیں تو وہ سیاست سے دستبردار ہونے کے لئے تیار ہیں اور اگر نہ ہوئے تو عمران خان، پرویزالٰہی اور آصف زرداری کو قوم سے معافی مانگ کر سیاست سے دستبردار ہو جانا چاہیے، ان کا کہنا تھا کہ مینار پاکستان کے نیچے قوم سے سچ بولنے کا وعدہ کرنے والے عمران خان مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 11 مئی کے بعد آصف زرداری کا بھی وہی حال ہوگا جو ایک ہارے ہوئے شخص کا ہوتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |